سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے ناشتہ اور دودھ اسکیم کاآغاز
حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔ تلنگانہ میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے موقع پرحیدرآباد کے انچارج وزیرپونم پربھاکرنے راج بھون گورنمنٹ ہائی اسکول میں ریاستی حکومت کی خصوصی ’ناشتہ اوردودھ اسکیم‘ کا افتتاح کیا اورطلبہ میں درسی کتابیں
ناشتہ اور دودھ ، 29 لاکھ سرکاری اسکولی طلبہ کے لیے اسکیم کاآغاز


حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔ تلنگانہ میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے موقع پرحیدرآباد کے انچارج وزیرپونم پربھاکرنے راج بھون گورنمنٹ ہائی اسکول میں ریاستی حکومت کی خصوصی ’ناشتہ اوردودھ اسکیم‘ کا افتتاح کیا اورطلبہ میں درسی کتابیں اورنوٹ بکس تقسیم کیں۔پربھاکرنے کہا کہ اس اسکیم سے ریاست بھرکے سرکاری اسکولوں میں پری پرائمری سے لے کربارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے 29 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔ ریاست گیر’بڑی باٹا‘داخلہ مہم کے ساتھ اس اقدام کا مقصد غذائیت کوبہتربنانا،حاضری میں اضافہ کرنا،اسکول چھوڑنے والے طلبہ کی شرح کم کرنااورزیادہ سے زیادہ والدین کوسرکاری اسکولوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ حکومت اس اسکیم پرسالانہ تقریباً 720 کروڑروپے خرچ کرے گی، جس میں ناشتے کے لیے 540 کروڑ روپے اوردودھ کی فراہمی کے لیے180 کروڑروپے شامل ہیں۔ طلبہ کوہفتے میں چھ دن غذائیت سے بھرپورناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پیر،بدھ اورجمعہ کودودھ جبکہ منگل،جمعرات اورہفتہ کوراگی مالٹا دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بھوک اور غذائی قلت کی روک تھام میں مددگارثابت ہوگااورطلبہ کی صحت، توجہ اورتعلیمی کارکردگی کوبہتربنانے میں اہم کرداراداکرے گا۔ انہوں نے اساتذہ سے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کے لیے فعال کرداراداکرنے کی اپیل کی۔حیدرآباد ضلع میں پہلے مرحلے کے تحت 45 سرکاری اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے،جس سے 12,437 طلبہ کوفائدہ پہنچے گا۔ یہ پروگرام منا ٹرسٹ کے تعاون سے نافذ کیاجارہا ہے۔

۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande