
نئی دہلی، 16 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے منگل کو دہلی میں کچی آبادیوں کی بحالی اور آبادکاری سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی ہاو¿سنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی اور دہلی حکومتوں کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران، قومی راجدھانی میں کچی آبادیوں میں بحالی، آبادکاری، اور رہائشی سہولیات سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحالی کے منصوبوں پر موثر عملدرآمد اور متعلقہ منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان تال میل بڑھانے اور بازآبادکاری اسکیموں کو بروقت نافذ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan