اے سی بی کے محکمہ اراضی و سروے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر دھاوے
حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔ تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے منگل کی صبح محکمہ اراضی وسروے کے ڈپٹی ڈائریکٹرسُنکاری نرہری کی رہائش گاہ پرتلاشی مہم چلائی اوردھاوے کئے ۔ ذرائع کے مطابق، آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں نُرہری کے گھر،دفتر،ا
اے سی بی کے محکمہ اراضی و سروے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے گھر دھاوے


حیدرآباد ، 16 جون (ہ س)۔

تلنگانہ میں اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے منگل کی صبح محکمہ اراضی وسروے کے ڈپٹی ڈائریکٹرسُنکاری نرہری کی رہائش گاہ پرتلاشی مہم چلائی اوردھاوے کئے ۔ ذرائع کے مطابق، آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں نُرہری کے گھر،دفتر،ان کے رشتہ داروں کے گھروں اوردیگر11 مقامات پر بیک وقت دھاوے کئے گئے۔ اے سی بی کی ٹیمیں نقدی، سونے کے زیورات اورریونیوریکارڈ کی جانچ کررہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اے سی بی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شریدھرکی قیادت میں خصوصی ٹیموں نے یہ تلاشی لی اور دھاوئوں کی کارروائی انجام دی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande