
راج گڑھ، 15 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے تھانہ کھلچی پور کی پولیس ٹیم نے گاڑی چوری اور ڈکیتی کے کیس میں 4 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 12 بائیک برآمد کیں جن کی کل مالیت 6 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔
اے ایس پی کے ایل بنجارے نے پیر کو پولس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں علاقے میں مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جس میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران تشکیل دی گئی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر چار ملزمین بشمول بلویر سنگھ (45) ولد سرجن سنگھ راجپوت ساکن سنداوتا تھانہ چھپیہڑا، رادھے شیام (32) ولد مدن لال تنور ساکنہ کوٹڈی راجستھان، انیل (30) ولد بنجالا ساکنہ موڑہ گھٹولی راجستھان اور تلسیرام (30) ولد کجودی لال لودھا ساکن اکلیرا راجستھان کو حراست میں لے لیاہے۔ ملزمان کی اطلاع پر پولیس نے 12 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں جن کی کل مالیت 6 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے کئی چوری، ڈکیتی، قتل اور اسلحہ ایکٹ سمیت سنگین مقدمات میں سابقہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan