رتناگیری کی تقریباً 47 ہزار’لاڑکی بہنیں‘ اب مستقل طور پر نااہل قرار، ماہانہ 1500 روپے کی امداد بند
رتناگیری، 15 جون (ہ س)۔ ’’مکھیہ منتری ماجھی لاڑکی بہن‘‘ اسکیم کے تحت ریاست بھر میں چلائی گئی خصوصی ای-کے وائی سی مہم کے بعد رتناگیری ضلع کی 46 ہزار 963 خواتین کومستقل طورپرنااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ای-کے وائی سی مکمل کرنے کے
WELFARE MAHA LADKI BAHIN SCHEME


رتناگیری، 15 جون (ہ س)۔ ’’مکھیہ منتری ماجھی لاڑکی بہن‘‘ اسکیم کے تحت ریاست بھر میں چلائی گئی خصوصی ای-کے وائی سی مہم کے بعد رتناگیری ضلع کی 46 ہزار 963 خواتین کومستقل طورپرنااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ای-کے وائی سی مکمل کرنے کے لیے مزید کسی قسم کی مہلت نہیں دی جائے گی، جس کے باعث ان خواتین کو ملنے والی ماہانہ 1500 روپے کی مالی امداد اب مستقل طور پر بند ہو جائے گی۔ضلع رتناگیری میں اس اسکیم کے لیے ابتدائی طور پر4 لاکھ 20 ہزار 440 خواتین نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ تاہم جانچ پڑتال اور ای-کے وائی سی عمل مکمل ہونے کے بعد 46 ہزار 963 خواتین مقررہ معیارپرپورا نہ اترنے کی وجہ سے اسکیم سے خارج کر دی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ضلع میں اہل مستفیدین کی تعداد اب 3 لاکھ 73 ہزار 530 رہ گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق مستحق خواتین کو اپنے بینک کھاتوں اورآدھار کارڈ کی معلومات درست اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے دس ماہ کا مناسب وقت دیا گیا تھا۔ اس دوران بعض خواتین نے غلط آمدنی سرٹیفکیٹ پیش کرکے اپنی درخواستیں منظور کرالی تھیں، تاہم بعد میں حکومت نے محکمہ انکم ٹیکس اورعلاقائی ٹرانسپورٹ دفتر (آر ٹی او) کے ریکارڈ سے معلومات کی جانچ کی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر مستحق مستفیدین سامنے آئے۔حکومت نے جن بنیادی وجوہات اور معیار کی بنیاد پر مستفیدین کو نااہل قرار دیا ہے، ان میں خاندان کی سالانہ آمدنی کا ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ ہونا، بینک کھاتے کا آدھار سے منسلک نہ ہونا، ای-کے وائی سی مکمل نہ کرنا، اور درخواست میں فراہم کردہ معلومات کا سرکاری ریکارڈ سے مطابقت نہ رکھنا شامل ہے۔حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جن افراد نے اسکیم کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائدہ حاصل کیا ہے، ان سے اب تک وصول کی گئی پوری رقم واپس لی جائے گی۔ اسی طرح غلط طریقے سے فائدہ حاصل کرنے والے مرد مستفیدین سے بھی مکمل رقم کی وصولی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید وضاحت کی ہے کہ رتناگیری ضلع میں کسی بھی مرد نے کسی خاتون کے نام پرغلط طریقے سے اس اسکیم کا فائدہ حاصل نہیں کیا، جس کی باضابطہ تصدیق جانچ کے دوران ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande