
کولکاتا، 15 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کولکاتا میں بین الاقوامی یوگا ڈے پر مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو ریڈ روڈ پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری بھی وزیر اعظم کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے۔
ایونٹ کی تیاری میں کولکاتا پولیس نے ریڈ روڈ کو سات دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ا سٹیج کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق 15 جون سے 21 جون تک ریڈ روڈ پر تمام گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر محدود رہے گی۔
کولکاتا پولیس کمشنر اجے نندا کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اے جے سی بوس روڈ، مولالی موڑ اور سینٹ جارج گیٹ روڈ پر 20 جون کی صبح 2 بجے سے جنوب کی طرف جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے گا۔
مزید برآں، اسٹرینڈ روڈ سے راجہ اڈمونٹ اسٹریٹ تک کے راستے اور سی آر ایونیو سے جنوب کی طرف جی سی ایونیو تک کے راستے پر بھی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ مال بردار گاڑیوں کو بھی جواہر لعل نہرو روڈ کی دونوں لین پر مخصوص مدت کے دوران چلنے سے منع کیا جائے گا۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ 21 جون کو ایونٹ کے اختتام تک میو روڈ پر تمام گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی۔ تاہم یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت کے لیے مجاز خصوصی اسٹیکرز والی گاڑیاں میو روڈ استعمال کر سکیں گی۔
20 جون کی صبح 2 بجے سے تقریب کے اختتام تک شہر کی کئی دیگر سڑکوں پر بھی ٹریفک پابندیاں نافذ رہیں گی۔ ان میں اسپتال روڈ (مشرقی اور مغرب)، لورز لین، کیسورینا ایونیو، کھدر پور روڈ (گھوڑا پاس سے جے اینڈ این آئی لینڈ تک)، آر آر ایونیو، گوشتہ پال سرانی، کوئنز وے، پالاشی گیٹ روڈ، ڈفرن روڈ اور آو¿ٹرام روڈ شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی 20 جون کو مغربی بنگال پہنچیں گے اور اگلے دن بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی