معشوقہ کو گولی مارنے والا شخص گرفتار
فرخ آباد، 15 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع کے مﺅدروازہ تھانے کی پولیس نے پیر کو ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس نے اپنی معشوقہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کئی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔ مﺅدروازہ تھانے کے انچارج عجب سنگھ نے بتایا کہ م
معشوقہ کو گولی مارنے والا شخص گرفتار


فرخ آباد، 15 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع کے مﺅدروازہ تھانے کی پولیس نے پیر کو ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس نے اپنی معشوقہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کئی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔

مﺅدروازہ تھانے کے انچارج عجب سنگھ نے بتایا کہ ملزم وشال کشیپ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک لڑکی سے عشق تھا۔ وہ اس سے فون پر باقاعدگی سے بات کرتا تھا لیکن کچھ عرصہ قبل لڑکی نے اس سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ اس سے وہ ناراض ہو گیا اور وہ بدلہ لینے کی تلاش میں تھا۔ گزشتہ جمعرات کی رات، وشال ایک غیر قانونی پستول لے کراسے قتل کرنے کے ارادے سے اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس پر گولی چلا دی۔ گولی لڑکی کی ٹانگ میں لگی۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس اور اہل خانہ نے لڑکی کو علاج کے لیے مقامی لوہیا اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ متاثرہ کے بھائی نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی اور وشال کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی۔

اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم وشال کشیپ کٹرا علاقہ کی طرف بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پولیس ٹیم نے تیزی سے کام کرتے ہوئے اسے چلسرا روڈ پر عامل پور چوراہے کے قریب سے دبوچ لیا۔ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande