
لکھنؤ، 15 جون ( ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو بزرگوںسے بدسلوسے متعلق بیداری کے عالمی دن کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو ایک خط لکھا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا کہ ریاست کے میرے قابل احترام شہریو، آج گھر سونے ہوتے جا رہے ہیں اور اولڈ ایج ہوم بڑھ رہے ہیں۔یہ حقیقت دل دہلا دینے والی ہے۔ یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟ آج عالمی یوم بزرگ کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہی کے دن، ہمیں حساس شہری کے طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ سناتن ثقافت میں والدین اور اساتذہ کوایشور کی طرح مانا جاتا ہے۔ بزرگوں کا احترام صرف ایک روایت نہیں بلکہ ہماری شاندار تہذیب کی پہچان ہے۔بزرگ وںاور بے سہارا خواتین کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ہی ریاستی حکومت نے ماہانہ 1500 روپے پنشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتفاق سے،اس برس 21 جون کویوگا کے بین الاقوامی دن کا موضوع بھی ’’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘‘ ہے۔ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے یوگا ضرور اپنائیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد