
واشنگٹن،15جون(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت ایران کو صرف محدود سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران انتہائی محدود سطح پر یورینیم افزودہ کر سکتا ہے، جسے فوجی مقاصد کے لیے بالکل استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورینیم افزودگی کی یہ حد سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے جوہری معاہدے میں مقرر کردہ 3.67 فیصد افزودگی کے برابر ہی ہو گی؟
امریکی صدر نے اس سوال کے جواب میں واضح شرح بتانے کے بجائے کہا کہ ایران صرف پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کر سکے گا۔واضح رہے کہ معاہدے کا اعلان کرنے سے کچھ دیر پہلے ایک امریکی اہلکار نے کہا تھا کہ اس نئے معاہدے کے تحت ایران کا جوہری پروگرام ختم کر دیا جائے گا اور انتہائی افزودہ یورینیم کو ختم کر دیا جائے گا، لیکن فی الحال اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan