
جموں, 15 جون (ہ س)۔
ضلع کشتواڑ کے کنتواڑہ علاقے میں واقع شندری ماتا مندر کے قریب 15 جون 2002 کو ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کے شہداء کو ان کی 24ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں مقامی باشندوں، سماجی کارکنوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کی یاد میں پھول نچھاور کیے اور ان کی آتما کی شانتی کے لیے خصوصی پوجا کی۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ 15 جون 2002 کو شندری ماتا مندر میں پوجا کے بعد واپس لوٹنے والے یاتریوں پر دہشت گردوں نے بم حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں چار بے گناہ عقیدت مند للتا دیوی، سنجے کمار، راکیش کمار اور رگھو شرما شہید ہوگئے تھے۔
شرکاء نے کہا کہ یہ سانحہ کشتواڑ کی تاریخ کا ایک المناک باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ نئی نسل کو ایسے واقعات سے آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ دہشت گردی کے نقصانات اور امن کی اہمیت کو سمجھا جا سکے۔تقریب میں مقررین نے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے امن، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں اگرچہ چار جانیں ضائع ہوئیں، تاہم کئی دیگر یاتری محفوظ رہے اور بحفاظت اپنے گھروں کو واپس پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر