دہلی میٹرو روٹس پر موبائل نیٹ ورک کوالٹی ٹیسٹ میں جیو اور ایئرٹیل کی برتری، ایم ٹی این ایل اور ووڈافون-آئیڈیا پیچھے
نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ راجدھانی دہلی میں میٹرو روٹس پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کے ذریعہ کئے گئے موبائل نیٹ ورک کوالٹی ٹیسٹ میں جیو اور ایئرٹیل سرفہرست رہے، جبکہ ایم ٹی این ایل اور ووڈافون آئیڈیابہت سے پیرامیٹرز میںپیچھے
ٹرائی


نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ راجدھانی دہلی میں میٹرو روٹس پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کے ذریعہ کئے گئے موبائل نیٹ ورک کوالٹی ٹیسٹ میں جیو اور ایئرٹیل سرفہرست رہے، جبکہ ایم ٹی این ایل اور ووڈافون آئیڈیابہت سے پیرامیٹرز میںپیچھے رہے۔ اس ٹیسٹ میں، جیو نے 141 ایم بی پی ایس اور ایئرٹیل نے 81 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاون لوڈ کی رفتار حاصل کی، جب کہ ایم ٹی این ایل نے 4 ایم بی پی ایس اور ووڈافون آئیڈیانے 23 ایم بی پی ایس ڈاون لوڈ کی رفتار حاصل کی۔

مرکزی وزارت مواصلات کے مطابق، اپریل میں کیے گئے آزاد ڈرائیو ٹیسٹ نے کلیدی پیرامیٹرز جیسے کوریج گیپس، کال ڈراپس، کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح اور ڈیٹا کی رفتار کا اندازہ کیا۔ یہ ٹیسٹ دہلی کے لائسنس یافتہ سروس ایریا میں میٹرو روٹس کے 490 کلومیٹر پر کیا گیا ، جس میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن، نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن، اور نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعے چلائے جانے والے راستوں کا احاطہ کیا گیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرٹیل (25.98 ایم بی پی ایس) اور جیو (19.99 ایم بی پی ایس) اپ لوڈ کی رفتار میں آگے ہیں، جبکہ ایم ٹی این ایل (1.84 ایم بی پی ایس) اور ووڈافون آئیڈیا (16.96 ایم بی پی ایس) پیچھے ہیں۔ ایم ٹی این ایل نے کال ڈراپ کی شرح میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں 51 کال ڈراپ ریکارڈ کیے گئے۔ ایئرٹیل کے پاس 5، جیو کے پاس 8 اور ووڈافون آئیڈیا کے پاس 10 کال ڈراپ تھے۔ ایم ٹی این ایل کوریج گیپ میں بھی پیچھے رہا، جہاں 20 ہزار سے زیادہ نمونوں میں کمزور سگنل ریکارڈ کیا گیا۔ ایم ٹی این ایل کے نیٹ ورک کی کارکردگی ایئرٹیل، جیو اور ووڈافون آئیڈیاکے مقابلے میں سب سے کمزور پائی گئی۔

ٹی آر اے آئی نے کہا کہ ان ٹیسٹوں کا مقصد صارفین کو موبائل نیٹ ورک خدمات کے معیار کے بارے میں حقیقی وقت کی معلومات فراہم کرنا اور سروس فراہم کرنے والوں کو اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران کلیدی پیرامیٹرز جیسے کوریج، کال ڈراپ ریٹ، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح، ڈیٹا ڈاون لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار کا اندازہ لگایا گیا۔

ٹی آر اے آئی نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران ایئرٹیل، ایم ٹی این ایل، جیو اور ووڈافون آئیڈیاکی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ کوریج گیپس کے لحاظ سے، ایرٹیل کے 1,280 ، ایم ٹی این ایل کے 20,768، جیو کے 1,297 اور ووڈافون آئیڈیاکے 1,490 نمونوں میں کمزور سگنل ریکارڈ کیے گئے۔ کال ڈراپس کے لحاظ سے، ایئرٹیل کے پانچ، ایم ٹی این ایل کے 51، جیو کے آٹھ اور ووڈافون آئیڈیا کے 10 کال ڈراپ درج کیے گئے ۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande