
نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے سے پرامید مقامی شیئربا زار میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی اضافے کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد خریدار کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس ڈیڑھ فیصد سے زیادہ اضافہ میں کامیاب رہے۔ تاہم بعد میں منافع وصولی کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کے منافع میں کمی آئی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس اور نفٹی 0.98 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔
آج دن کے کاروبار کے دوران آٹوموبائل، کنزیومر ڈیوربل اور ریئلٹی سیکٹرز کے حصص میں زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ اسی طرح بینکنگ، آئی ٹی، کیپٹل گڈز، ایف ایم سی جی، آئل اینڈ گیس، ٹیک اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز بھی سبز نشان میں بند ہوئے۔ دوسری جانب فارماسیوٹیکل اور میٹل سیکٹرز کے حصص میں فروخت کا دباو¿ رہا۔ وسیع بازار میں بھی مسلسل خریداری رہی، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 1.29 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح،ا سمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔
شیئربا زار میں آج کے منافعنے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 9 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 470.46 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی، جو گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن جمعہ کو ?461.45 لاکھ کروڑ کے مقابلے میں تھی۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً ?9.01 لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوا ہے۔
آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,615 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 3,086 حصص اضافہ کے ساتھ بندہوئے، 1,323 حصص میں گراوٹ کا رجحان رہاجبکہ 206 حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 3,041 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,294 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 747 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 22 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور آٹھ حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 34 حصص سبز اور 16 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 1,197.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,725.27 کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد خریداری کے تعاون سے انڈیکس 1,293.12 پوائنٹس کے اضافے کے بعد صبح 11 بجے کے قریب 76,821.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں منافع وصولی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس گرنے لگا۔ منافع وصولی کے نام پر فروخت کی وجہ سے آج کی ٹریڈنگ کے اختتام سے کچھ دیر قبل انڈیکس 76,140.44 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 736.38 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,264.33 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 361.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 23,984.85 کی سطح پرکاروبار کا آغاز کیا۔ آغازکے آدھے گھنٹے کے اندر، خریداری کی حمایت سے، انڈیکس 388.50 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 24,011.40 کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد دوپہر 12 بجے تک معمولی اتار چڑھاو¿ رہا۔ مارکیٹ میں دن کے دوسرے سیشن میں منافع وصولی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس میں گراوٹ آئی۔ مسلسل منافع وصولی کی وجہ سے، انڈیکس بند ہونے سے کچھ دیر پہلے اپنی بلندی سے 193.60 پوائنٹس گر کر 23,817.80 کی سطح پر آگیا۔ دن کے کاروبار کے بعد نفٹی 231 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 23,853.90 کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں، ٹرینٹ لمیٹڈ 5.29 فیصد، شریرام فائنانس 4.79 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 4.65 فیصد، آئشر موٹرز 4.27 فیصد اور انٹرگلوب ایوی ایشن 3.62 فیصد اضافہ کے ساتھ اور آج سب سے اوپر 5 فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، این ٹی پی سی 1.64 فیصد، بجاج آٹو 1.19 فیصد، او این جی سی 1.04 فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک 0.98 فیصد اور ہنڈالکو انڈسٹریز 0.75 فیصد گراوٹ کے ساتھ اور آج ٹاپ 5 لوزر کی فہرست میں شامل ہو ئے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی