
ہیوسٹن، 15 جون (ہ س)۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ -ای مقابلے میں جرمنی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کی رات دیر گئے ورلڈ کپ میں پہلی بار کھیل رہی کیوراساو کو 7-1 سے شکست دی۔ جولین ناگلسمین کی ٹیم نے متاثر کن انداز میں ٹورنامنٹ کا آغاز کیا اور اپنے جارحانہ کھیل سے یک طرفہ جیت حاصل کی۔
جرمنی کی جانب سے کائی ہیورٹز نے دو جبکہ فیلکس نیمیچا، نیکو شلوٹربیک، جمال موسیالا، نیتھانیئل براؤن اور ڈینیز انڈاو نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی جیت کو مزید بڑا کر دیا۔
جرمنی نے میچ کا آغاز تیز انداز میں کیا لیکن کیوراساو نے کچھ دیر تک میچ کو دلچسپ بنائے رکھا۔ 21ویں منٹ میں لیوانو کومینینسیانے گول کرکے اسکور کو برابر کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کیوراساو کا پہلا گول درج ہو گیا۔
تاہم جرمنی نے وہاں سے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ تیز پاسنگ، مسلسل حملوں اور شاندار فنشنگ کے ساتھ، جرمن ٹیم نے کیوراساکے دفاع کو مکمل طور پر توڑ دیا۔پہلے ہاف میں جرمنی مسلسل گول کرتا رہا جاری رکھا اور دوسرے ہاف میں بھی اپنا تسلط برقرار رکھا۔ اس بڑی جیت کے ساتھ جرمنی نے گروپ ای میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے اپنے ارادے واضح کر دیے ہیں جب کہ کیوراساو کو اپنے اگلے میچ میں واپسی کا چیلنج درپیش ہو گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد