
جمیکا، 15 جون (ہ س)۔ تیز گیند باز شمر جوزف کی کیریئر کی بہترین گیندبازی اور شیرفین ردرفورڈ کی نصف سنچری کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے پیر کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
سری لنکا نے پہلےبلے بازی کرتے ہوئے اچھی شروعات کی۔ کمل مشرا اور پاتھم نسانکا نے تیزی سے رن بنائے اور ابتدائی اوورز میں مضبوط پوزیشن قائم کی۔ پانچویں اوور تک، اسکور 48/1 تک پہنچ گیا تھا، اور ایک بڑا اسکور بننے کی امید لگ رہی تھی۔
تاہم اس کے بعد میچ مکمل طور پر بدل گیا۔ فاسٹ بولر شمر جوزف نے اپنے پہلے ہی اوور میں دو بڑی وکٹیں لے کر سری لنکا کی رفتار کم کر دی۔ مشرا 23 گیندوں پر 28 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
مڈل آرڈر میں داسن شناکا اور دونتھ ویلالاگے نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن شناکا کے آؤٹ ہونے کے بعد دباؤ بڑھ گیا۔ ویلالا گے نے کچھ جارحانہ شاٹس کے ذریعے ٹیم کو بحال کرنے کی کوشش کی لیکن شمر جوزف نے آخری اوور میں تین وکٹیں لے کر سری لنکا کو بڑا سکور کرنے سے روک دیا۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 169 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جوزف نے 33 رن کے عوض 5 وکٹیں لے کر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
170 کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات سست رہی۔ پہلے تین اوورز میں صرف 10 رن بنائے اور کپتان شائی ہوپ جلد آؤٹ ہو گئے۔ شمرون ہٹمائر نے پھر تیز اننگز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔
درمیانی اوورز میں سری لنکا کے اسپنرز بالخصوص وینندو ہاسرنگا نے واپسی کی امید جگائی اور ویسٹ انڈیز کا اسکور10 اوورز میں 64/4 ہوگیا۔اس موقع پر شیرفین ردرفورڈ نے محاذ سنبھالا۔ انہوں نے دباؤ میںبلے بازی کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 54 (40 گیندوں) رن بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔ آخر میں جیسن ہولڈر نے تیز رن بنا کر میچ ختم کر دیا۔
ویسٹ انڈیز نے 19.4 اوورز میں 170/5 سکور کر کے میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کر لیا۔
مختصر اسکور: سری لنکا – 169 رن پر آل آؤٹ (20 اوورز) ڈنتھ ویلالاگے 43 رن ،شمر جوزف 5/33
ویسٹ انڈیز – 170/5 (19.4 اوورز) شرفین ردرفورڈ 54* جیسن ہولڈر 21* وینندو ہسرنگا 2/17
نتیجہ: ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد