
ریاسی، 15 جون (ہ س) ۔ جموں کے ریاسی میں آتشزدگی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں مبینہ طور پر سات دکانیں اور کچھ گاڑیاں جل گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ریاسی میں مہیرکے قریب پگیہلہ گاو¿ں میں کل دیر رات زبردست آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ سات دکانیں اور کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
معلومات کے مطابق جن دکانداروں کی دکانیں جل گئیں ان میں غلام نبی ولد غلام قادر ساکن گاﺅں پگیہلہ، مظفر احمد ولد غلام محمد، مقصود احمد ولد علی محمد، احمد امین ولد محمود شیخ، عبدالرشید ولد عبدالستار ساکنان گلاب گڑھ، محمدنسیم ولد محمد کادو ساکن پگیہلہ ،ناصرحسین ولد روشن دین ساکن گلاب گڑھ شامل ہیں ۔
آتشزدگی کے اس واقعہ میں جلنے والی گاڑیوں میں سومو جے کے20/0820، سوئفٹ کار جے کے20اے 9709، موٹر سائیکل جے کے 02ایس 6349، موٹر سائیکل جے کے 02بی 2426 شامل ہیں۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی