بیکانیر: ٹرک اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، ایک لڑکی شدید زخمی
بیکانیر، 15 جون (ہ س)۔ راجستھان کے بیکانیر ضلع کے ڈونگر گڑھ تھانہ علاقے میں پیر کی دوپہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ قومی شاہراہ پر سیجرل ہوٹل کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں ہریانہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی
بیکانیر: ٹرک اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، ایک لڑکی شدید زخمی


بیکانیر، 15 جون (ہ س)۔

راجستھان کے بیکانیر ضلع کے ڈونگر گڑھ تھانہ علاقے میں پیر کی دوپہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ قومی شاہراہ پر سیجرل ہوٹل کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان تصادم میں ہریانہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، حادثہ دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا، جس میں ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کار میں سات افراد سوار تھے، جو بیکانیر کے مکم میں بشنوئی برادری کے گرو جمبیشور کی زیارت سے واپس آ رہے تھے۔

سی او نکیت پاریک نے بتایا کہ مرنے والوں میں ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے متانہ گاو¿ں کے ریٹائرڈ سینئر اکاو¿نٹنٹ اوم پرکاش بشنوئی، ان کی بیوی 45 سالہ سورما دیوی اور بیٹی پرمیلا، 11 سالہ رونیت (سریندر کا بیٹا)، 10 سالہ یشوی (بیٹی امت) اور چھ سالہ خوشی ( بیٹی سندیپ ستھار بشنوئی ) شامل ہیں ۔ سب کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اس حادثے میں دو سالہ تنوی (سندیپ کی بیٹی) شدید زخمی ہو گئی اور اسے پہلے سری ڈونگر گڑھ کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) لے جایا گیا تھا، جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی اور بعد میں اسے بیکانیر کے پی بی ایم ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے کار میں پھنسی لاشوں کو باہر نکالا۔ تمام لاشوں کو سری ڈونگر گڑھ سی ایچ سی میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande