تعمیراتی کام اس انداز میں کیا جائے کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے: اشونی ویشنو
نئی دہلی، 15 جون (ہ س):۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ملک بھر کے مصروف ریلوے اسٹیشنوں پر تعمیر نو کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے پیر کو حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام اس انداز میں انجام دیا جائے جس سے مسافروں کو تکلیف نہ
تعمیراتی کام اس انداز میں کیا جائے کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے: اشونی ویشنو


نئی دہلی، 15 جون (ہ س):۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ملک بھر کے مصروف ریلوے اسٹیشنوں پر تعمیر نو کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے پیر کو حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام اس انداز میں انجام دیا جائے جس سے مسافروں کو تکلیف نہ ہو اور ٹرین کے کام میں خلل نہ پڑے۔

جائزہ میٹنگ میں ممبئی میں بوریولی، ہریانہ میں امبالہ چھاو¿نی اور کرناٹک میں منگلورو سنٹرل ریلوے اسٹیشن کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریلوے کے وزیر مملکت روونیت سنگھ بٹو بھی موجود تھے۔

ریلوے کے وزیر نے کہا کہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر، اسٹیشنوں کو اضافی پلیٹ فارم، وسیع فٹ اوور برجز (ایف او بی)، نئے داخلی اور خارجی دروازے، مسافروں کی نقل و حرکت کی بہتر سہولیات، اور ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی سے لیس کیا جانا چاہیے۔

ویشنو نے عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں، ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منصوبہ بندی کے بعد کے مراحل میں شامل ہوں۔

بوریولی اسٹیشن پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے قریبی کاندیو لی اسٹیشن کو بھی متوازی طور پر تیار کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت بوریولی میں ایک اضافی پلیٹ فارم، نئے ایسکلیٹرز اور لفٹیں، بہتر فٹ اوور برجز اور پارکنگ کی سہولیات تیار کی جائیں گی۔

امبالہ کنٹونمنٹ اسٹیشن پر دو نئے پلیٹ فارم، 12 میٹر چوڑا فٹ اوور برج، اضافی ایسکلیٹرز اور لفٹیں لگائی جائیں گی۔ منگلورو سنٹرل اسٹیشن پر دو نئے پلیٹ فارم، چھ میٹر چوڑا فٹ اوور برج، بہتر شیلٹرز اور اضافی ایسکلیٹر لفٹیں بھی لگائی جائیں گی۔

وزارت ریلوے کے مطابق، یہ منصوبے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے، بھیڑ کو کم کریں گے اور اسٹیشن کی گنجائش میں اضافہ کریں گے۔ منصوبوں کو آگے بڑھانے سے قبل مقامی عوامی نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی تجاویز طلب کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande