

گوتم بدھ نگر، 15 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کی صبح ایک تاریخی لمحہ درج کیا گیا۔ اس ہوائی اڈے پر کمرشیل فلائٹ آپریشن شروع ہوا۔ انڈیگو کی طے شدہ کمرشیل فلائٹ 6اے-2278، لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح آٹھ بج کر 50منٹ پر ہوائی اڈے پر اتری۔ قبل ازیں، مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔
یہاں کمرشیل آپریشنز انڈیگو کی پہلی طے شدہ پرواز 6ای -2278 کے صبح 8:00 بجے لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے ساتھ شروع ہوئے۔ یہ پرواز بنگلورو تک اپنا سفر جاری رکھے گی۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی تجارتی پرواز کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے کیک کاٹا اور مسافروں میںخصوصی پرواز کے ٹکٹ تقسیم کئے۔ نوئیڈا ہوائی اڈے سے پہلی پرواز صبح 8:30 بجے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوئی۔ مسافروں میں 170 کسان اور مزدور شامل تھے، جن میں سے کچھ خواتین بھی تھیں، جنہوں نے ہوائی اڈے کے لیے زمین عطیہ کی تھی۔
کنجراپو نے کہا،’’آج بہت خوشی کا دن ہے۔ آج یہاں سے 170 کسان لکھنؤ کے لیے پہلی پرواز سے روانہ ہو رہے ہیں۔ بنگلورو کے لیے ایک پرواز بھی کھڑی ہے۔ یہ پروازاپنا سفر جاری رکھے گی اور بنگلورو کے لیے جائے گی جو 11:05 بجے وہاں لینڈ گی۔ نائیڈو نے کہا کہ آج یہاں سے چار مقامات کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔ یہ ہوائی اڈہ ہمارے ملک کے اعلیٰ ترین ہوائی اڈے میں شامل ہونے جا رہا ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ انڈیگو اور آکاسا ایئر جیسی بڑی ایئر لائنز نے لکھنؤ، بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی اور امرتسر سمیت کئی شہروں کے لیے اپنی پروازیں شروع کی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد