پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ جاں بحق
اسلام آباد، 15 جون (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کے قریب پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ پیر کو گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طلحہ عباسی جاں بحق ہوگئے۔ دنیا نیوز نے انٹ
موت


اسلام آباد، 15 جون (ہ س)۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کے قریب پاکستان ایئر فورس کا تربیتی طیارہ پیر کو گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طلحہ عباسی جاں بحق ہوگئے۔ دنیا نیوز نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande