صدرجمہوریہ اور نائب صدر جمہویہ کا سولاپور حادثہ پر اظہار افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت
نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت ی
درو


نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدرجمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن نے مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سوموار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک پیغام میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں ایک گاڑی کے حادثے میں ہلاکتوں کی خبر انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں ان کے صبر کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے بھی اس حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سولاپور ضلع حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سولاپور ضلع کے مالشیرس تعلقہ میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک منی پک اپ ٹیمپو یاتریوں کو لے کر پنڈھرپور جا رہا تھا کہ اچانک بے قابو ہو گیا اور مہاسواڑ-پنڈھر پور روڈ پر تاندولواڑی گاو¿ں کے قریب سڑک کے کنارے ایک گہرے کنویں میں جا گرا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں تقریباً 14 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تاہم کئی لوگ کنویں میں گرنے سے پھنس گئے۔ دم گھٹنے اور ڈوبنے سے آٹھ عقیدت مند موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چھ کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیاہے

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande