راج ٹھاکرے کی سالگرہ پر ڈومبیولی میں ڈلیوری پارٹنرز کو مفت پٹرول تقسیم، 350 ڈلیوری کارکن مستفید
ممبئی، 15 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا (منسے) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر ڈومبیولی میں رجسٹرڈ ڈلیوری پارٹنرز کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت منسے رہنما اور سابق رکن اسمبلی پرمود (راجو) پاٹل کی جانب سے ہر مستحق ڈل
POLITICS MAHA MNS PETROL DISTRIBUTION


ممبئی، 15 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا (منسے) کے سربراہ راج ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقع پر ڈومبیولی میں رجسٹرڈ ڈلیوری پارٹنرز کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت منسے رہنما اور سابق رکن اسمبلی پرمود (راجو) پاٹل کی جانب سے ہر مستحق ڈلیوری پارٹنر کو تین لیٹر مفت پٹرول فراہم کیا گیا۔ اس اقدام سے تقریباً 350 ڈلیوری کارکنوں نے فائدہ اٹھایا اور راج ٹھاکرے کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈومبیولی شہر میں مسلسل خدمات انجام دینے والی کمپنیوں زوماٹو، سوِگی، زیپٹو اور بلنکٹ کے ڈلیوری پارٹنرز کو مفت پٹرول فراہم کیا گیا۔ 15 جون کو دوپہر کے وقت ڈومبیولی مشرق میں ایم آئی ڈی سی علاقے میں ابھینو بینک کے قریب واقع اسما پٹرول پمپ پر یہ سہولت مہیا کی گئی۔ منسے کی جانب سے پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ مفت پٹرول حاصل کرنے کے لیے متعلقہ کمپنی کا شناختی کارڈ اور سرکاری یونیفارم ساتھ لانا لازمی ہوگا۔ اس شرط کے تحت تقریباً 350 ڈلیوری پارٹنرز نے اس مہم سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر منسے کے عہدیداران راہل کامت، یوگیش پاٹل، ارون جامبھلے، سابق کارپوریٹر کومل پاٹل، سمیتا بھنگے اور متعدد منسے سینک موجود تھے۔دریں اثنا منسے کے عہدیدار ارون جامبھلے نے کہا کہ دراصل یہ اقدام حکومت کو بیدار کرنے کے لیے ایک پیغام ہے۔ ان کے مطابق پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام گاڑی چلانے والوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتی جا رہی ہیں اور منسے کی جانب سے یہ ایک چھوٹی سی امدادی کوشش ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ارون جامبھلے نے کہا کہ ریاست بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف منسے پہلے بھی احتجاج کر چکی ہے اور آج کا یہ پروگرام بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی مہم کا ایک حصہ ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande