وزیر اعظم مودی نے سلوواکیہ کی انوکھی استقبال کی روایت کی تعریف کی
براٹیسلاوا (سلوواکیہ)، 15 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں سلوواکیہ میں استقبال کی منفرد روایت کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا،’’اس ملک میں استقبال کے دوران روایتی روٹی اور نمک پیش کیا گیا۔ یہ سلو
PM-Modi-Slovakia-Welcome


براٹیسلاوا (سلوواکیہ)، 15 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں سلوواکیہ میں استقبال کی منفرد روایت کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا،’’اس ملک میں استقبال کے دوران روایتی روٹی اور نمک پیش کیا گیا۔ یہ سلوواکیہ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور خیر سگالی اور دوستی کی اقدار کی ایک خوبصورت جھلک تھی، جنہیں وہ کافی اہمیت دیتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم مودی کے ایکس ہینڈل سے ایک دوسری پوسٹ میں کہا گیا، ’’گزشتہ شام براٹیسلاوا میں میرا استقبال واقعی خاص رہا۔ میں ہندوستانی برادری کا ان کے پیار اور گرمجوشی کے لئے شکر گزار ہوں۔ اس طرح کے اشارے ہمارے لوگوں کو جوڑنے والے مضبوط رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں اور ہندوستان-سلوواکیہ دوستی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی فرانس کے دورے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande