
نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے پنجاب کے روپ نگر ضلع میں آوارہ کتوں کے حملے کے بعد آٹھ سالہ بچی کی موت کا ازخود نوٹس لیا ہے۔کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے میں حکام کی طرف سے کی گئی کارروائی سمیت تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ 10 جون کو آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔مقامی باشندے شدید زخمی لڑکی کو چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ایم ای آر اسپتال لے جا رہے تھے لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی