
سرینگر، 15 جون (ہ س): ضلع کپواڑہ کے چوکیبل علاقے میں ایک آلٹو کار سڑک سے پھسل کر قریبی کھائی میں گرنے سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک آلٹو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر ڈی ایل5سی پی-6417 تھا، مارساری چوکیبل کے قریب سڑک سے پھسل کر قریبی نالے میں جا گری۔ حکام نے بتایا کہ واقعے میں، 75 سالہ خاتون جس کی شناخت شمس النساء کے نام سے ہوئی، جو ہدایت اللہ قریشی کی اہلیہ اور باگبیلہ کرناہ کی رہائشی تھی، کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ متوفی کی لاش کو ایس ڈی ایچ کرالپورہ میں رکھا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈرائیور اور اس کی بیوی زینت بیگم کو چوٹیں آئیں اور انہیں علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال (ایس ڈی ایچ) کرالپورہ منتقل کیا گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir