محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں تیز ہواوں اور آندھی کا ایلو الرٹ جاری کیا
جموں، 15 جون (ہ س)۔ جموں میں گرمی سے راحت ملنے کے آثار نظرنہیں آرہے ہیں۔ گزشتہ روز کی طرح پیر کو بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کو تیز دھوپ نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیا۔ لوجیسی صورتحال دوپہر تک برقرار رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق
محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں تیز ہواوں اور آندھی کا ایلو الرٹ جاری کیا


جموں، 15 جون (ہ س)۔ جموں میں گرمی سے راحت ملنے کے آثار نظرنہیں آرہے ہیں۔ گزشتہ روز کی طرح پیر کو بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کو تیز دھوپ نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیا۔ لوجیسی صورتحال دوپہر تک برقرار رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37تا38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1سے2 ڈگری زیادہ تھا۔ سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں تیز ہواو¿ں اور آندھی کاایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ شام تک موسم میں تبدیلی متوقع ہے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں یعنی 16 اور 17 جون کے لیے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔ دونوں دنوں جموں میں شدید گرمی کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان تیز دھوپ سے گریز کریں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande