
کانپور دیہات، 15 جون (ہ س) ۔
اترپردیش میں کانپور دیہات ضلع کے موسی نگر تھانہ علاقے میں ندی میں نہانے والی ایک نوعمر لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اتوار کو ایک نابالغ لڑکا دریائے جمنا میں ڈوب گیا۔ دریا میں ڈوبنے والے دونوں کی لاشیں پیر کو تقریباً 20 گھنٹے بعد نکال لی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح بھوری دیوی (12) اور جیوتی دیوی (15) نیا پوروا گاو¿ں کے قریب دریائے جمنا میں نہانے گئیں۔ وہ گہرے پانی میں چلے گئیں اور ڈوبنے لگیں۔ ان کی چیخیں سن کر گاو¿ں کے رہنے والے سدھ گوپال (17) نے ہمت دکھائی اور دریا میں چھلانگ لگا دی۔ اس نے پہلے جیوتی کی جان بچائی۔ تاہم جب اس نے دوسری لڑکی بھوری کو بچانے کے لیے دوبارہ دریا میں چھلانگ لگائی تو وہ بھی تیز بہاؤ اور دریا کی گہرائی کی وجہ سے ڈوب گیا۔ واقعہ کے وقت بھوری دیوی کی ماں بھینسوں کو دریا میں نہا رہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس اور انتظامی اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے باوجود دونوں لاپتہ رہے۔ بعد میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلایا گیا جس نے رات دیر گئے تک تلاش جاری رکھی۔
پیر کی صبح، تقریباً 20 گھنٹے بعد، جب جمنا کے پانی کی سطح اور بہاؤ کم ہو گیا،تو لاش کنارے آ گئیں۔
گاؤں والوں اور اہل خانہ نے لاشوں کی شناخت سدھ گوپال اور بھوری دیوی کے طور پر کی۔ واقعے کے بعد پورے گاؤں میں سوگ کی کیفیت ہے۔ دیہاتیوں نے دریائے جمنا کے کنارے خطرناک گھاٹوں پر رکاوٹیں لگانے، انتباہی نشانات اور مستقل حفاظتی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ