
شیو ساگر (آسام)، 15 جون (ہ س)۔ نذیرا کے دھتائی پکھوری علاقے کے تحت شیلاکوٹی بھکت گاؤں میں او این جی سی گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں مسلسل گیس کے اخراج کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ او این جی سی پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے کے بجائے پیچ ورک اور عارضی مرمت کا سہارا لے رہی ہے جس سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ گاؤں والوں کے ذریعہ طویل عرصے سے پائپ لائن کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہاہے۔
اخراج کے بعد مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری اور موثر اقدامات نہ کیے گئے تو باغجان جیسا بڑا اور تباہ کن حادثہ کسی بھی وقت رونما ہو سکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور او این جی سی سے علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد