
سپر اسٹار رام چرن کی اسپورٹس ایکشن ڈرامہ پیڈی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ فلم نے اپنے دوسرے ہفتے میں اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھی اور اب عالمی سطح پر 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ورون دھون کی رومانٹک کامیڈی ہے جوانی تو عشق ہونا ہے کے دوسرے ویک اینڈ میں بھی تھوڑا سا اضافہ دیکھا گیا۔
ساکنلککی ایک رپورٹ کے مطابق، پیڈی نے ریلیز کے 11ویں دن، اتوار کو 9.20 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے ایک دن پہلے 8.10 کروڑ روپے کمائے تھے۔ فلم کا گھریلو خالص مجموعہ اب 216 کروڑ تک پہنچ گیا ہے، جب کہ دنیا بھر میں اس کی مجموعی وصولی307.98 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ فلم میں رام چرن کے ساتھ جانہوی کپور، دیویندو، بومن ایرانی اور شیوا راجکمار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بنی 'ہے جوانی تو عشق ہونا ہے' نے دوسرے اتوار کو 2.75 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے نویں دن 2.25 کروڑ روپے اور آٹھویں دن 1.85 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس طرح فلم کی کمائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ورون دھون، مرونال ٹھاکر اور پوجا ہیگڈے کی اداکاری والی، فلم کا 10 دنوں میں کل گھریلو کلکشن 43.70 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، جب کہ دنیا بھر میں اس کا مجموعہ 65.51 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم میں منیش پال اور مونی رائے بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی