'دھمال 4' کا پہلا گانا 'چٹنی' ریلیز، ستارے مستی کے موڈ میں نظر آئے
اداکار اجے دیوگن کی انتہائی متوقع فلم دھمال 4 کا پہلا گانا چٹنی ریلیز کے بعد سے ہی شائقین کے درمیان ہٹ ہو گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے اور اب یہ نیا گانا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ مقبول بھوجپوری گانے
گانا


اداکار اجے دیوگن کی انتہائی متوقع فلم دھمال 4 کا پہلا گانا چٹنی ریلیز کے بعد سے ہی شائقین کے درمیان ہٹ ہو گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر نے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے اور اب یہ نیا گانا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ مقبول بھوجپوری گانے پھلوری بینا چٹنی کیسے بنی کا ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا ورژن ہے۔

گانے کی ویڈیو میں رتیش دیش مکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری اور انجلی آنند ڈانس اور مستی کرتے نظرآرہے ہیں۔ روی کشن بھی اپنے سگنیچر بھوجپوری انداز سے سامعین کو محظوظ کررہے ہیں۔ گانے کی رنگین اور پرجوش پیش کش سامعین کو پسندآ رہی ہے۔

ٹی سیریز کی طرف سے پیش کیا گیا، گانا نیل کمل سنگھ اور ممتا شرما نے گایا ہے۔ موسیقی نیل کمل سنگھ اور آدتیہ دیو نے ترتیب دی ہے، جب کہ گانے کے بول دھیرج ببوآن نے لکھے ہیں۔ گانے کو ریلیز کرتے ہوئے میکرز نے اسے سال کا سب سے 'چٹپٹا' گانا قرار دیا ہے۔ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی 'دھمال 4' اگلے ماہ 10 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی اسٹار کاسٹ اور کامیڈی سے بھرپور کہانی کو لے کر شائقین پہلے ہی کافی پرجوش ہیں جب کہ 'چٹنی' گانے نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے جوش مزید بڑھا دیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande