
جموں, 15 جون (ہ س)۔
ضلع رام بن میں تعینات 84 بٹالین سی آر پی ایف نے ضلع اسپتال رام بن کے اشتراک سے ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کا مقصد خون کے ذخائر میں اضافہ اور ضرورت مند مریضوں کی مدد کو یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر 84 بٹالین سی آر پی ایف کے 10 سے زائد اہلکاروں اور بی ایس ایف کے ایک انسپکٹر نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔ کیمپ میں کمانڈنٹ این رنبیر سنگھ سمیت 84 بٹالین کے تقریباً 50 اہلکار موجود رہے، جبکہ ضلع اسپتال رام بن کے ڈاکٹروں اور عملے نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ رنبیر سنگھ نے کہا کہ خون عطیہ کیمپ انسانیت کا ایک قطرہ، خون عطیہ کریں، جانیں بچائیں‘‘کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے جو ہنگامی حالات اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے عوام، بالخصوص نوجوانوں اور صحت مند افراد سے اپیل کی کہ وہ باقاعدگی سے رضاکارانہ خون عطیہ کریں تاکہ ضرورت مند مریضوں کے لیے محفوظ اور مسلسل خون کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور زیادہ سے زیادہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔کیمپ کے دوران مقررین نے خون عطیہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے سماجی ذمہ داری اور انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر