
سرینگر 15 جون (ہ س): ۔وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بالائی دریند جنگلاتی علاقے میں بادل پھٹنے کی اطلاع ملی، حکام نے بتایا کہ بادل پھٹنے کا واقعہ جنگل کی ایک دور دراز پٹی میں ہوا، جس کے بعد حکام نے صورتحال پر گہری نظر رکھی کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ جائزہ ٹیموں کو واقعے کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ کو موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فی الحال کئ گھروں کے اندر کیچڑ بھرا پانی گھسنے سے گھریلو سامان اور مکانوں کے ساتھ ساتھ دکانوں میں موجود سامان اور دیواروں کو کچھ حد تک نقصان پہنچا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir