
نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔
کانگریس پارٹی نے مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں کیرالہ کے ایک شخص کو ہجوم کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کو افسوسناک اور تشویشناک قرار دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اور پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین،کے سی وینوگوپال نے اس معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے فوری مداخلت اور ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وینوگوپال نے سوموار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کسی بھی حالت میں امن و امان کو اس حد تک خراب نہیں ہونا چاہیے کہ ہجوم قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ انہوں نے اس حساس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کو جلد انصاف ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ موب لنچنگ مستقبل میں جڑ نہ پکڑے۔ کانگریس پارٹی نے اسے جمہوری اقدار اور شہریوں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ