صرافہ بازار میں معمولی گراوٹ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج معمولی گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,49,070 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,51,190 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہ
صرافہ بازار میں معمولی گراوٹ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی


نئی دہلی، 15 جون (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج معمولی گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,49,070 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,51,190 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,36,640 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,38,590 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمزوری آنے کے باعث یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج 2,59,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,49,220 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,36,790 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,49,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,36,640 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,49,120 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,36,690 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,51,190 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,38,590 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,49,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,36,640 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,120 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,36,690 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,49,220 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,36,790 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,120 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,36,690 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,49,220 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,36,790 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمزوری درج کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومت بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,49,070 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,36,640 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande