امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اورامن معاہدے سے پائیدار امن قائم ہو گا:عمر عبداللہ
جموں،15 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدہ باضابطہ دستخط تک برقراررہے گا اور خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
Omer


جموں،15 جون (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو امید ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن معاہدہ باضابطہ دستخط تک برقراررہے گا اور خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ابھی تک معاہدے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، اس لیے حتمی رائے قائم کرنے کے لیے جمعہ تک انتظار کرنا ہوگا جب سوئٹزرلینڈ میں معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نہ آپ اور نہ ہی میں جانتے ہیں کہ اس امن معاہدے میں کیا شامل ہے۔ شاید امریکہ، ایران اور کسی حد تک پاکستان کو اس کی تفصیلات معلوم ہوں۔ ہمیں جمعہ تک انتظار کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کو نقصان پہنچانے والی کوئی پیش رفت نہیں ہوگی اور جنگ مستقل طور پر ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے اور ایران کو جنگ کے دوران پہنچنے والے نقصانات کا بھی مناسب ازالہ ہونا چاہیے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا تھا، اس لیے اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو بھی معاہدے میں مدنظر رکھا جانا چاہیے۔دریں اثنا، امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر یاتریوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ تمام یاتری اپنی مذہبی یاترا بخیر و خوبی مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا 3 جولائی 2026 سے شروع ہوگی اور 9 اگست 2026 کو اختتام پذیر ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande