
احمد آباد، 15 جون (ہ س)۔ گجرات ریاستی کانگریس نے پیر کو احمد آباد میں ایک ٹریکٹر ریلی کا اہتمام کیا، جس میں کسانوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ ریلی میں کسانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ کسان ریلی کو گاندھی نگر لے جانا چاہتے تھے لیکن بی جے پی حکومت انہیں وہاں جانے سے روک رہی ہے۔ حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کسان کانگریس اور کسان سنگھرش سمیتی کی مشترکہ قیادت میں ریلی کو اوگناج کے شتابدی مہوتسو گراو¿نڈ تک ہی آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی، جہاں کسان سبھا کا اہتمام کیا گیا تھا۔
کسان لیڈروں نے کہا کہ وہ نہ صرف جلسہ گاہ جائیں گے بلکہ اپنے مطالبات لے کر گاندھی نگر بھی پہنچیں گے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ایم پی گینی بین ٹھاکر نے کہا کہ گجرات بھر کے کسان آج سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کسانوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہی ہے اور حکومت جمہوری حقوق کو دبا رہی ہے۔ ٹھاکر نے کہا کہ آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کے حق کی ضمانت دیتا ہے، لیکن حکومت کسانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسانوں کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاج میں شدت آئے گی۔کانگریس کا الزام ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے انہیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس ریلی میں ریاستی کانگریس صدر امیت چاوڑا سمیت کئی کانگریس لیڈروں نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan