
جموں، 15 جون (ہ س)۔ جموں میں توی ندی کے ہری کی پوڑی علاقے میں اتوار کو ایک المناک حادثے میں 16 سالہ امن سنگھ ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق امن سنگھ ندی میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں جا کر ڈوب گیا۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کے مطابق نوجوان کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے اور لواحقین جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی