گاندربل پاور کنال میں دو افراد ڈوب کر ہلاک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع
سرینگر، 15 جون (ہ س): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گنڈ کے رامواری علاقے کے قریب بجلی کی نہر میں دو افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے، حکام نے پیر کو بڑے پیمانے پر تلاشی اور بچاؤ آپریشن شروع کیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رامواری کے قریب گنڈ 21 میں مبین
تصویر


سرینگر، 15 جون (ہ س): وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گنڈ کے رامواری علاقے کے قریب بجلی کی نہر میں دو افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے، حکام نے پیر کو بڑے پیمانے پر تلاشی اور بچاؤ آپریشن شروع کیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رامواری کے قریب گنڈ 21 میں مبینہ طور پر دو افراد کے بجلی کی نہر میں گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد امدادی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس جموں و کشمیر پولیس، اور گنڈ اور گاندربل کے مقامی رضاکاروں نے لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لیے نہر اور ملحقہ علاقوں میں وسیع تلاشی مہم شروع کی۔ اس رپورٹ کے درج ہونے تک آپریشن جاری تھا، ریسکیو ٹیموں نے مشکل حالات کے چلتے نہر میں تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ دریں اثناء اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ مقامی لوگ بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande