عالمی آن لائن یوگا سیشن نے تاریخ رقم کی، 4لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ بین الاقوامی یوگا ڈے سے پہلے اتوار کو ایک آن لائن یوگا سیشن نے تاریخ رقم کی۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تقریباً 435,831 لوگوں نے آج صبح آن لائن یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ گزشتہ سال یہ تعداد 246,452 تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے با
یوگا


نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ بین الاقوامی یوگا ڈے سے پہلے اتوار کو ایک آن لائن یوگا سیشن نے تاریخ رقم کی۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تقریباً 435,831 لوگوں نے آج صبح آن لائن یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ گزشتہ سال یہ تعداد 246,452 تھی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آیوش کے وزیر پرتاپ راو¿ جادھو نے کہا کہ یوگا صرف ایک دن کا پروگرام نہیں ہے بلکہ صحت مند اور مثبت زندگی گزارنے کا ایک انداز ہے۔

انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یوگا کو اپنا طرز زندگی بنائیں اور اپنے خاندان، دوستوں اور معاشرے کو بھی اس سے جوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں یوگا ایک عالمی عوامی تحریک بن گیا ہے۔ یوٹیوب لائیو اسٹریم پر لاکھوں ہم وطنوں کی شرکت نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف بڑھتے ہوئے ہندوستان کی اجتماعی یوگا طاقت کا ایک شاندار مظاہرہ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوگا 365 کے لئے وزیر اعظم کی کال ہمیں صرف 21 جون تک محدود نہیں بلکہ سال کے 365 دن یوگا کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ صرف ایک مشق نہیں ہے، بلکہ ایک صحت مند، مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک مضبوط عزم ہے۔

اس موقع پر آیوش سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کولکاتا میں مرکزی یوگا پروگرام کی قیادت کریں گے۔ آیوش سکریٹری نے ملک اور دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ جو لوگ ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکتے ہیں وہ عملی طور پر شامل ہو کر وزیر اعظم کے ساتھ یوگا کی مشق کریں۔ اپنی یوگا سیلفیز کو سوشل میڈیا پر #YogaForEveryHome کے ساتھ شیئر کریں اور آیوش کی وزارت کو ٹیگ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اس مہم کو عوام تک اور زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے آیوش کی وزارت کے آفیشیل یوٹیوب چینل پرمسلسل 100 دنوں تک مفت آن لائن لائیو یوگا سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ہیبلڈ کے بانی کی رہنمائی میں، ہندوستان اور دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے جوش و خروش سے اس یوٹیوب لائیو اسٹریم میں حصہ لیا۔ لاکھوں یوگا پریکٹیشنرز کی اس بے مثال شرکت نے عالمی سطح پر ہندوستان کی اجتماعی یوگا طاقت کا ایک طاقتور شوکیس فراہم کیا ہے اور مضبوطی سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف گامزنہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande