
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔
عمان میں ہندوستانی سفارت خانے نے ہندوستانی شہری کی موت کے بعد اس کی لاش کو جلد از جلد ہندوستان واپس لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
عمان میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پر کہا، سفارت خانہ بد قسمتی سے تجارتی جہاز پر میڈیکل وجوہ سے جان گنوانے والے بھارتی شہری نشانت ارتھناتھن کے خاندان کے ساتھ،جہاز کے گرو ممبران اور متعلقہ افسران کے ساتھ لگا تار رابطے میں ہے ۔ ان کے جسد خاکی کو جلد سے جلد اتارنے اور وطن واپس لانے کے عمل کو آسان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس مشکل وقت میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہماری گہری تعزیت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ