
کولکاتہ، 12 جون (ہ س)۔
مغربی بنگال میں موسم غیر متوقع ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات نے جمعہ کو جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں تیز آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کولکاتہ سمیت جنوبی بنگال کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان ہو سکتا ہے، جب کہ سات اضلاع کے لیے خصوصی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کولکاتہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، پوربا بردھمان، بیر بھوم، مرشد آباد اور نادیہ اضلاع میں بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی توقع ہے۔
جنوبی بنگال کے کچھ اضلاع میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواو¿ں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے—پچھم بردھمان، بانکوڑہ ، پرولیا، جھاڑگرام، پوربی میدنی پور، اور مغربیمیدنی پور۔ محکمہ موسمیات نے ان اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مانسون سرکاری طور پر شمالی بنگال میں داخل ہو گیا ہے۔ اگلے چند دنوں میں دارجلنگ، کالمپونگ، جلپائی گڑی، کوچ بہار اور علی پور دوار میں بھاری بارش (7 سے 11 سینٹی میٹر) متوقع ہے۔ یہاں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی مانسون خلیج بنگال کے ایک بڑے حصے میں پہنچ چکا ہے، اور مانسون کے مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ کے حصوں میں اگلے دو سے تین دنوں میں داخل ہونے کے لیے سازگار حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ تاہم جنوبی بنگال میں مانسون باضابطہ طور پر کب پہنچے گا اس بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ