سافٹ ہاکی لیگ آف انڈیا کی جنوبی ہند میں توسیع کا اعلان
کے آر محمد قاسم کو جنوبی ہند کا کنوینر اور کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیانئی دہلی،12جون(ہ س)۔ سافٹ ہاکی لیگ آف انڈیا نے جنوبی ایشیائی سافٹ ہاکی چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی کے بعد کھیل کو ملک گیر سطح پر فروغ دینے اور جنوبی ہند میں اس کی توسیع کا اعلان کیا
سافٹ ہاکی لیگ آف انڈیا کی جنوبی ہند میں توسیع کا اعلان


کے آر محمد قاسم کو جنوبی ہند کا کنوینر اور کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیانئی دہلی،12جون(ہ س)۔ سافٹ ہاکی لیگ آف انڈیا نے جنوبی ایشیائی سافٹ ہاکی چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی کے بعد کھیل کو ملک گیر سطح پر فروغ دینے اور جنوبی ہند میں اس کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سافٹ ہاکی لیگ آف انڈیا کے نیشنل وائس چیئرمین ڈاکٹر آدتیہ ناگ نے کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آدتیہ ناگ نے فیڈریشن کی آئندہ قومی چیمپئن شپ، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی تلاش، جدید تربیتی پروگراموں، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور سافٹ ہاکی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ہاکی کی تکنیکی مہارت اور ہندوستانی کھیلوں کے روایتی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سافٹ ہاکی کو ایک محفوظ، تیز رفتار اور ہر عمر کے کھلاڑیوں کے لیے موزوں کھیل کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر فیڈریشن نے 20 تا 22 مئی کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ جنوبی ایشیائی سافٹ ہاکی چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار اور تاریخی فتح کا بھی ذکر کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

پریس کانفرنس کے دوران مسٹر کے آر محمد قاسم کو جنوبی ہند کی مختلف ریاستوں کے لیے کوآرڈینیٹر اور جنوبی ہند کنوینر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ انہیں جنوبی ہند میں سافٹ ہاکی کے فروغ، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نئے کھلاڑیوں کو اس کھیل سے جوڑنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ڈاکٹر آدتیہ ناگ نے فیڈریشن کی جانب سے مسٹر قاسم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں سافٹ ہاکی جنوبی ہند میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی اور ملک بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے ایک نئے اور شاندار دور کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر ا±دی لیلا فاو¿نڈیشن کے قومی صدر ڈاکٹر ا±دی نارائنا بھی موجود تھے، جنہوں نے سافٹ ہاکی کی ترقی اور نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande