دھرم شالہ میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کو یک روزہ بین الاقوامی مقابلہ
دھرم شالہ میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کو یک روزہ بین الاقوامی مقابلہ دھرم شالہ، 12 جون (ہ س)۔ دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیمز میں سے ایک ایچ پی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتے کو ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹکر ہوگی۔ دونوں ٹیمو
گزشتہ شام ہوئی بارش کے بعد کرکٹ اسٹیڈیم کا نظارہ۔


دھرم شالہ میں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کو یک روزہ بین الاقوامی مقابلہ

دھرم شالہ، 12 جون (ہ س)۔

دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیمز میں سے ایک ایچ پی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہفتے کو ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹکر ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دھرم شالہ کے لش گرین میدان میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میں ٹیم انڈیا کے آگے بھلے ہی افغانستان کا ریکارڈ کوئی خاص نہیں رہا ہے لیکن پھر بھی اس میچ کے سنسنی خیز ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔ ڈے نائٹ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو لے کر نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ کھلاڑیوں میں بھی خاصا جوش و خروش ہے۔ دھرم شالہ میں پورے ملک سمیت افغانستان سے بھی مداح دنیا کے بڑے کرکٹ کھلاڑیوں کو میدان پر کھیلتے دیکھنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان روہت شرما، کپتان شبھمن گل اور کئی دیگر ہندوستانی اسٹار کھلاڑی پہلے ہی دھرم شالہ پہنچ چکے ہیں، جس سے کرکٹ شائقین کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔ اس نظارے میں قدرت کا اپنا شاندار اسٹیج بھی چار چاند لگا رہا ہے۔

ادھر گزشتہ چند دنوں میں دھولا دھار پہاڑی سلسلے پر ہوئی تازہ برف باری نے پہاڑوں کے بیک گراونڈ کو ایک بے حد خوبصورت نظارے میں بدل دیا ہے۔ ہرے بھرے میدان کے اوپر برف سے ڈھکی چوٹیوں نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا ہے کہ دھرم شالہ کو دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ وینیو کیوں مانا جاتا ہے۔ پہاڑوں کی صاف ہوا، خوشگوار موسم اور ہمالیہ کے بے مثال نظاروں کے ساتھ، کل کا ون ڈے میچ صرف ایک کرکٹ میچ سے کہیں زیادہ یہ کھیل، ثقافت، روحانیت اور قدرت کا جشن ہوگا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایچ پی سی اے کے سکریٹری منوج شرما نے کہا کہ اندروناگ دیوتا کے آشیرواد سے میچ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور ایسوسی ایشن ایک اور یادگار انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنے کے لیے پرجوش ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور رکنِ پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم عالمی سطح پر ہماچل پردیش کے سب سے بڑے ایمبیسیڈر میں سے ایک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک معمولی شروعات سے لے کر دنیا کے سب سے پسندیدہ کرکٹ وینیو میں سے ایک بننے تک، دھرم شالہ نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کے سامنے ہماچل پردیش کی خوبصورتی، ثقافت اور مہمان نوازی کو پیش کیا ہے۔ انٹرنیشنل میچوں نے روزگار پیدا کیا ہے، ٹورزم کو مضبوط کیا ہے اور یہ ریاست کے لوگوں کے لیے بہت فخر کی بات رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ پی سی اے نے لگاتار ورلڈ کلاس ایونٹس منعقد کیے ہیں اور کل کا ون ڈے اس شاندار سفر کا ایک اور یادگار باب ہوگا۔ یہ فخر کی بات ہے کہ جب برف سے ڈھکی دھولا دھار کی چوٹیوں پر سورج طلوع ہوتا ہے اور ہزاروں مداح اسٹیڈیم کی طرف بڑھتے ہیں، تو دھرم شالہ ایک بار پھر کرکٹ کا شاندار نظارہ پیش کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔

وہیں ہندوستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے یک روزہ میچوں کی بات کریں تو اب تک ان دونوں ٹیموں کے درمیان چار یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں جن میں ہندوستان نے تین میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔ ایسے میں افغانستان ابھی تک ہندوستان کے ساتھ ہوئے یک روزہ مقابلوں میں ایک بھی جیت درج نہیں کر سکا ہے۔

دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم نے اب تک کل 5 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ ان میچوں میں ہندوستانی ٹیم کو 3 میں جیت ملی ہے اور 2 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دھرم شالہ میں پہلا بین الاقوامی یک روزہ میچ 27 جنوری 2013 کو ہندوستان بنام انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ وہیں 17 اکتوبر 2014 کو ہندوستان بنام ویسٹ انڈیز میچ میں ہندوستان 59 رنوں سے جیتا۔

اس کے بعد 10 دسمبر 2017 کو ہندوستان بنام سری لنکا کے درمیان ہوئے مقابلے میں سری لنکا نے 7 وکٹوں سے جیت حاصل کی۔ 7 اکتوبر 2023 کو ہندوستان بنام افغانستان (ورلڈ کپ) کا میچ ہوا جسے ہندوستان نے 6 وکٹوں سے جیتا۔ 22 اکتوبر 2023 کو ہی ہندوستان بنام نیوزی لینڈ (ورلڈ کپ) کے میچ میں ہندوستان نے 4 وکٹوں سے جیت درج کی۔ وہیں دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں اب تک کل 9 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں۔ دھرم شالہ میں آخری میچ ورلڈ کپ کا تھا جو کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 28 اکتوبر 2023 کو کھیلا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande