تلنگانہ کانگریس نے ہی میناکشی نٹراجن کونقصان پہنچایا : ہریش راؤ
تلنگانہ کانگریس نے ہی میناکشی نٹراجن کونقصان پہنچایا : ہریش راؤحیدرآباد، 12 جون (ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلور لیڈر و سابق وزیرٹی ہریش راؤنے کانگریس حکومت اوروزیراعلی ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی سنسنی خیز الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں
تلنگانہ کانگریس نے ہی میناکشی نٹراجن کونقصان پہونچایا : ہریش راؤ


تلنگانہ کانگریس نے ہی میناکشی نٹراجن کونقصان پہنچایا : ہریش راؤحیدرآباد، 12 جون (ہ س)۔

بی آرایس کے ڈپٹی فلور لیڈر و سابق وزیرٹی ہریش راؤنے کانگریس حکومت اوروزیراعلی ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی سنسنی خیز الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے اندرونی خلفشار کو بے نقاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ انچارج مینا کشی نٹراجن کی راجیہ سبھا نامزدگی کی درخواست مسترد ہونے کے پیچھے خود کانگریس کے ہی ایک اعلی قائد کا ہاتھ ہے۔ جنہوں نے ان کی پیٹھ میں خنجرگھونپا ہے۔ ہریش راؤ نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے ایک بی جے پی وزیرنے خود بتایا کہ انہیں تلنگانہ کانگریس کی طرف سے یہ اطلاع ملی تھی کہ میناکشی نٹراجن کے خلاف ایک کیس درج ہے ۔ ہریش راؤنے کانگریس ہائی کمان سے استفسارکیا کہ بی جے پی کے وزیرکویہ حساس معلومات کس نے فراہم کیں؟ کیا وزیراعلی ریونت ریڈی اس بات کی تحقیقات کیلئے (ایس آئی ٹی) تشکیل دیں گے یاجوڈیشنل انکوائری کرائینگے کہ میناکشی نٹراجن کا کیس کس نے لیک کیا ہے؟۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورنے الزام لگایا کہ وزیراعلی کی طرف سے نامزد کردہ ایک شخص کو تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کا عہدہ نہ ملنے کی وجہ سے ریونت ریڈی کے ہی پیروکاروں نے مدھیہ پردیش کے وزیرکویہ معلومات خفیہ طورپرفراہم کیں ۔ ہریش راؤ نے وزیراعلی ریونت ریڈی کی کارکردگی پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریونت ریڈی اقتدارکے معاملے میں نااہل ثابت ہورہے ہیں ، تمام محاذوں میں ناکام ہیں جن کیلئے ایک سے زیادہ کیمپ آفس قائم کرتے ہوئے عوامی پیسے بے دردی سے ضائع کیا جارہا ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande