خواتین اور بزرگ مسافروں کے لیے یکم اگست سے این سی ایم سی اسمارٹ کارڈ لازمی
- ایس ٹی سفر میں ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے کے لیے نیا فیصلہ، 51 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائیممبئی، 12 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مسافر خدمات میں مزید شفافیت، سہولت اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے یکم اگست 2026 س
خواتین اور بزرگ مسافروں کے لیے یکم اگست سے این سی ایم سی اسمارٹ کارڈ لازمی


- ایس ٹی سفر میں ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے کے لیے نیا فیصلہ، 51 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائیممبئی، 12 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مسافر خدمات میں مزید شفافیت، سہولت اور ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے یکم اگست 2026 سے خواتین، بزرگ شہریوں اور امرت بزرگ شہری مسافروں کے لیے این سی ایم سی (نیشنل کامن موبیلیٹی کارڈ) اسمارٹ کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ معلومات ریاستی وزیرِ ٹرانسپورٹ اور ایس ٹی کارپوریشن کے چیئرمین پرتاپ راؤ سرنائیک نے دی ہیں۔اس فیصلے کے بعد ریاست بھر میں این سی ایم سی اسمارٹ کارڈ کی رجسٹریشن اور تقسیم کی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اب تک ریاست کے تقریباً 51 لاکھ شہری اس کارڈ کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں سے قریب 25 لاکھ اسمارٹ کارڈ فعال بھی کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق باقی رجسٹرڈ مستفیدین کے کارڈ بھی جلد فعال کیے جائیں گے، اس لیے شہری تاخیر کیے بغیر اپنی کارروائی مکمل کریں۔ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری سے بچانے اور کارڈ کی تقسیم کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ریاست بھر میں چار ہزار سے زائد این سی ایم سی اسمارٹ کارڈ تقسیم مراکز کام کر رہے ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں کے شہریوں کو باآسانی کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔اس دوران وزیرِ ٹرانسپورٹ پرتاپ راؤ سرنائیک نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ کارڈ کی تقسیم کے عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقررہ فیس سے زیادہ رقم وصول کرکے اسمارٹ کارڈ فروخت کرنے والے مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے مراکز کا تقسیم لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ این سی ایم سی اسمارٹ کارڈ نظام نافذ کرنے کا مقصد خواتین، بزرگ شہریوں اور امرت بزرگ شہریوں کو حکومتی سفری رعایتوں کا فائدہ آسانی سے فراہم کرنا، ٹکٹ جاری کرنے کے عمل میں شفافیت لانا اور سفری انتظامات کو مزید جدید بنانا ہے۔وزیرِ ٹرانسپورٹ نے متعلقہ مستفیدین سے اپیل کی کہ وہ یکم اگست 2026 سے قبل اپنا این سی ایم سی اسمارٹ کارڈ حاصل کرکے اسے فعال کروا لیں تاکہ انہیں آئندہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی کی سمت میں یہ ایک اہم قدم ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مسافر اس جدید نظام سے وابستہ ہوں گے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande