چھتیس گڑھ کے کانکیر میں آسمانی بجلی گرنے سے نائب سرپنچ سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی
کانکیر، 12 جون (ہ س) ۔ چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے انٹا گڑھ بلاک میں جمعہ کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے نائب سرپنچ سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کانکیر ضلع کے انٹا گڑھ بلاک کے تحت کل
چھتیس گڑھ کے کانکیر میں آسمانی بجلی گرنے سے نائب سرپنچ سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی


کانکیر، 12 جون (ہ س) ۔

چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع کے انٹا گڑھ بلاک میں جمعہ کی صبح آسمانی بجلی گرنے سے نائب سرپنچ سمیت تین افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کانکیر ضلع کے انٹا گڑھ بلاک کے تحت کلگاو¿ں میں، گاو¿ں والوں نے منریگا کے تحت کام کرتے ہوئے بارش سے بچنے کے لیے ایک درخت کے نیچے پناہ لی تھی۔ آسمانی بجلی گرنے سے نائب سرپنچ سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں میں سنتوش پٹیل، پرکاش پٹیل، اور منراج پٹیل (نائب سرپنچ) شامل ہیں، سبھی کلگاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

انٹا گڑھ پولیس کے مطابق کلگاو¿ں میں منریگا کے تحت تالاب کو گہرا کرنے کا کام چل رہا تھا۔ سارے گاو¿ں والے کام میں مصروف تھے۔ یہاں تقریباً 70 دیہاتی کام کر رہے تھے۔ اس دوران اچانک موسم بدل گیا اور تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ بارش سے خود کو بچانے کے لیے تمام کارکن قریبی درخت کے نیچے آگئے۔ اس کے بعد آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آٹھ افراد آ گئے۔ اس میں تین مرد ہلاک اور پانچ خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ ان تمام کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر انٹا گڑھ میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ ایک خاتون، جس کی حالت تشویشناک ہے، کو علاج کے لیے کانکیر ریفر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande