ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں منافع وصولی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران منافع وصولی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تھوڑی تیز
علامتی تصویر


نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران منافع وصولی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں تھوڑی تیزی مزید آئی، لیکن اس کے بعد منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے دونوں انڈیکس کی چال میں گراوٹ آنے لگی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ فروخت کا دباو بننے کے باوجود دونوں انڈیکس مسلسل مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.94 فیصد اور نفٹی 0.78 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے انٹرگلوب ایوی ایشن 3.16 فیصد، ایٹرنل 2.59 فیصد، شری رام فنانس 1.97 فیصد، لارسن اینڈ ٹوبرو 1.94 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک 1.90 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، او این جی سی 1.58 فیصد، بجاج آٹو 1.23 فیصد، ٹیک مہندرا 1.08 فیصد، کول انڈیا 0.81 فیصد اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 0.73 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,745 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,356 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 389 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 25 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب پانچ شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 38 شیئر سبز نشان میں اور 12 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 876.72 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 74,709.27 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت ملنے پر یہ انڈیکس مزید بڑھ کر 74,859.16 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ آنے لگی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 691.55 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 74,524.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 250.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,412.55 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری شروع ہونے کے سبب تھوڑی دیر میں ہی یہ انڈیکس 23,455.95 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد بازار میں منافع وصولی کی وجہ سے فروخت شروع ہو گئی۔ فروخت کے دباو کے باعث اس انڈیکس کی چال میں گراوٹ بھی آئی۔ بازار میں مسلسل جاری خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 181.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,343.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande