
ویلنگٹن، 12 جون (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے جمعہ کو 2026-27 کے سیزن کے لیے خواتین کی ٹیم کے لیے 17 رکنی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا۔ فلورا ڈیون شائر، نینسی پٹیل اور ایزی شارپ کو پہلی بار اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرکے نیوزی لینڈ کرکٹ نے تجربہ کار کھلاڑیوں سوزی بیٹس، لارین ڈاو¿ن اور لیا تاہوہو کی جگہ لی ہے۔ سوفی ڈیوائن بھی اس بار کنٹریکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔ لارین ڈاو¿ن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے جبکہ سوزی بیٹس، لیا تاہوہو اور سوفی ڈیوائن ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔فلورا ڈیون شائر اور ایزی شارپ کو گزشتہ سال نیوزی لینڈ کرکٹ کے ’سینٹرل پلیئرز آف انٹرسٹ‘ پروگرام کے ذریعے تیار کیا گیا تھا، جو باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیزی سے بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔سینٹرل ڈسٹرکٹس کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی آل راو¿نڈر فلورا ڈیون شائر نے مارچ 2025 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد ورلڈ کپ کے دو اسکواڈ میں شامل ہوئے۔
اسپن بولنگ آل راو¿نڈر نینسی پٹیل سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں واپس آگئی ہیں۔ اس نے پہلے 2022-23 سیزن کے لیے معاہدہ حاصل کیا تھا۔ فروری میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد سے، نینسی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 14 وکٹیں لے کر ایک مضبوط شروعات کی ہے۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔تیمارو کی جارحانہ بلے باز ایزی شارپ نے 2023 میں انڈر 19 خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی موقع پر نیوزی لینڈ کی کپتانی کی۔ وہ 2025-26 کے سپر سمیش سیزن میں اپنی ٹیم کی سب سے کامیاب بلے باز تھی، جس نے 30 کی اوسط اور 128 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔ ہیڈ کوچ بین ساویر نے کہا کہ فلورا کی بیٹنگ میں طاقت اور ورائٹی ہے، نینسی اپنی باو¿لنگ میں انتہائی نظم و ضبط رکھتی ہے اور ایزی مستقبل میں سوفی ڈیوائن جیسا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan