بڈگام میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے ڈرائیور ہلاک، دو زخمی
سرینگر 12 جون (ہ س):۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کے روز ایک اسکول بس کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ دو طلباء زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آئی پی ٹی ایس اسکول خان صاحب سے تعلق رکھنے والی ایک
بڈگام میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے ڈرائیور ہلاک، دو زخمی


سرینگر 12 جون (ہ س):۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کے روز ایک اسکول بس کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ دو طلباء زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آئی پی ٹی ایس اسکول خان صاحب سے تعلق رکھنے والی ایک اسکول بس برینوار، چاڈورہ کے نیگو جباد علاقے میں بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی زد میں آکر ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ بس میں سوار دو طالب علم زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد، پولیس اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کیں۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ متوفی کی شناخت کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande