مہندر گڑھ میں وولوو بس ٹرک سے ٹکرا ئی، دو مسافر ہلاک
منالی سے جے پور لوٹنے والی بس این ایچ-152D پر ٹرک سے ٹکرا گئی، 16 زخمی نارنول، 12 جون (ہ س)۔ مہندر گڑھ ضلع میں قومی شاہراہ 152D پر جمعہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ منالی سے جے پور واپس آنے والی ایک نجی وولوو بس بوچاواس گاو¿ں کے قریب س
مہندر گڑھ میں وولوو بس ٹرک سے ٹکرا ئی، دو مسافر ہلاک


منالی سے جے پور لوٹنے والی بس این ایچ-152D پر ٹرک سے ٹکرا گئی، 16 زخمی

نارنول، 12 جون (ہ س)۔

مہندر گڑھ ضلع میں قومی شاہراہ 152D پر جمعہ کی صبح ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ منالی سے جے پور واپس آنے والی ایک نجی وولوو بس بوچاواس گاو¿ں کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں سوار دو مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 16 زخمی ہوئے، جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

معلومات کے مطابق راجستھان کے جے پور سے سیاحوں کا ایک گروپ چھٹیاں گزارنے منالی گیا ہوا تھا۔ واپسی پر ان کی بس نیشنل ہائی وے 152D کے ذریعے جے پور لوٹ رہی تھی۔ صبح کے وقت بوچاواس علاقے کے قریب بس اچانک آگے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے اندر موجود مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور کئی اپنی سیٹوں سے گر کر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ گاو¿ں والوں کی مدد سے بس میں پھنسے مسافروں کو بچا لیا گیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مہندر گڑھ سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 11 شدید زخمی مسافروں کو اعلیٰ مرکز ریفر کر دیا گیا۔ 30 سالہ سومبیر اور 30 سالہ دلسکھ جو کہ بہروڑ (راجستھان) کے رہنے والے تھے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے ان کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کر دی ہے اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے۔

حادثے کے بعد شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تباہ شدہ بس اور ٹرک کو ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بس ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande