’نریندر مودی حکومت کے 12 سال شاندار بے مثال‘،ترقی اور عوامی فلاح کے نئے باب رقم ہوئے: حاجی محمدعاقل قریشی
نئی دہلی،12 جون(ہ س)۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق قومی نائب صدر حاجی محمد عاقل قریشی نے مودی حکومت کے12سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ گزشتہ12برسوں کے دوران ہندوستان نے ترقی،خوداعتمادی اور عوامی فلاح کے میدان میں غیرمعمولی
’نریندر مودی حکومت کے 12 سال شاندار بے مثال‘،ترقی اور عوامی فلاح کے نئے باب رقم ہوئے: حاجی محمدعاقل قریشی


نئی دہلی،12 جون(ہ س)۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق قومی نائب صدر حاجی محمد عاقل قریشی نے مودی حکومت کے12سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ گزشتہ12برسوں کے دوران ہندوستان نے ترقی،خوداعتمادی اور عوامی فلاح کے میدان میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ140کروڑہندوستانیوں کے اعتماداور وزیراعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت نے ملک کوایک نئی سمت دی ہے، جہاں سیاست سے زیادہ ترقی، تفرقہ سے زیادہ ہم آہنگی اور وعدوں سے زیادہ عملی نتائج کوترجیح دی گئی۔

اخباری نمائندوں اورمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حاجی عاقل قریشی نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں تقریباً25کروڑافرادکوخطِ غربت سے باہرنکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی،جبکہ خواتین کوبااختیاربنانے،بنیادی سہولیات کی فراہمی،دیہی ترقی، ڈیجیٹل انقلاب اورعالمی سطح پر ہندوستان کے وقارمیں اضافہ جیسے اقدامات نے ملک کی تصویربدلنے میں اہم کرداراداکیاہے۔انہوں نے حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت58کروڑسے زائد بینک کھاتے کھولے گئے، جبکہ اجولایوجناکے ذریعے10کروڑسے زیادہ خاندانوں کوصاف ایندھن کی سہولت فراہم کی گئی۔ اسی طرح آیوشمان بھارت اسکیم نے کروڑوں غریب اورمتوسط طبقے کے افرادکوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عاقل قریشی نے مزید کہا کہ جل جیون مشن،پردھان منتری آواس یوجنا،مدرایوجنا،اسٹارٹ اپ انڈیااورپی ایم کسان سمان ندھی جیسی اسکیموں نے معاشرے کے پسماندہ،محروم اورکمزورطبقات کوبراہِ راست فائدہ پہنچایا ہے اورانہیں خودکفالت کی راہ پر گامزن کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 12 سالہ دورِاقتدارکوترقی،شفافیت،عوامی خدمت اور عالمی سطح پرہندوستان کے بڑھتے ہوئے وقار کے حوالے سے یادرکھاجائے گا۔ محمد عاقل قریشی کےمطابق آنے والے برسوں میں بھی ملک ترقی اورخوشحالی کے نئے سنگِ میل طے کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande